اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

کراچی میں اچانک ژالہ باری نے سب کو حیران کر دیا، مختلف علاقوں میں تیز بارش

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (17 فروری 2026): شہر قائد میں اچانک ژالہ باری نے سب کو حیران کر دیا ہے، اور مختلف علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی تھی لیکن غیر متوقع طور پر کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ژالہ باری بھی شروع ہو گئی ہے، جب کہ قریبی علاقوں میں تیز بارش ہو رہی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے، نارتھ کراچی، منگھوپیر، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، گلبرگ میں بارش ہو رہی ہے۔

کراچی کے علاقوں ناظم آباد، لیاقت آباد اور نیول کالونی میں غیر متوقع ژالہ باری نے سب کو حیران کر دیا ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ رات تک جاری رہے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں