ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کراچی: قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارروائی کے دوران خودکش دھماکا

اشتہار

حیرت انگیز

 کراچی: ملیررفاہ عام میں پولیس اور حساس اداروں کے چھاپے کے دوران خود کش حملہ آورنے گرفتاری کے خوف سے خود کو اْڑا لیا،دھماکے سے دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ملیر رفاہ عام میں رات گئے حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے آپریشن کیا کاروائی کے دوران گھر میں موجود دہشتگرد نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور دستی بم سے حملہ کیا۔

 پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے گھر کو گھیرے میں لے لیا دہشت گرد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو بارودی مواد سے اڑالیا دھماکے کی زد میں آکر دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔

ایس ایس پی راوٴ انوار کے مطابق حساس اداروں کی جانب سے دہشتگردکی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا مارے جانے والے دہشت گرد کی شناخت فرحان عرف پہلوان کے نام سے کی گئی ملزم کا تعلق کالعدم تنظیموں کے نیٹ ورک سے تھا اور وہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور سرکاری اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا۔

 ملزم سے برآمد ہونے والا پستول فارنزک لیبارٹری بھجوایا جائے گاتفتیشی اداروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹاکرکے تحقیقات شروع کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں