ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

کراچی:‌ تیز رفتار ڈمپر نے 25 سالہ خاتون کو کچل ڈالا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(16 جولائی 2026): شہرِ قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر نے سڑک عبور کرتی ہوئی 25 سالہ خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری کرائم سین پر پہنچ گئی اور زخمی خاتون کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ خاتون کے سر پر شدید ترین چوٹیں آئیں۔ ڈمپر کی ٹکر اور سڑک پر رگڑ لگنے کے باعث خاتون کی پیشانی سے لے کر عقب تک سر کی کھال اتر گئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جاتی ہے اور ڈاکٹرز کی ایک خصوصی ٹیم ان کی جان بچانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر علاج و معالجے میں مصروف ہے۔

 دوسری جانب پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا، حادثے کے فوراً بعد موقع پر ڈمپر ڈرائیور گاڑی سمیت جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔حکام فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں