کراچی(16 جنوری 2026): شہر کے علاقے سرجانی فور کے چورنگی کے قریب پولیس مقابلے میں شدید زخمی حالت میں گرفتار ملزمان انتہائی مطلوب نکلے۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق گرفتار ملزمان میں صابر اور عابد نیاز شامل ہیں مقابلے کے دوران ایک ساتھی ملزم فرار ہوگیا تھا، ملزمان ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی درجنوں والاتوں میں ملوث ہیں واردات کے دوران شہری کو زخمی کرنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔
طارق الٰہی مستوئی نے کہا کہ ملزمان کے ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے کے متعدد کیس سامنے آچکے ہیں گرفتار ملزمان ویسٹ کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے ملزمان سے برآمد پستول فارنزک کے لیے بھیجے جا رہے ہیں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


