جمعرات, دسمبر 11, 2025
اشتہار

کراچی: خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: خواتین کے موبائل فونز ہیک کر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا گیا ، ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کرکے پیسے بٹور چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے خواتین کے موبائل فونز ہیک کر کے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم لنکس بھیج کرخواتین کے موبائل فونز و سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرتا تھا اور پھر ہیک کیے گئے موبائل سے خواتین کے نمبرز حاصل کر کے واٹس ایپ پر پیغامات اور کالز کرتا تھا۔

ملزم ہیکنگ کے بعد خواتین کو لالچ اور دھمکیاں دے کر اپنی جگہ بلاتا اور ویڈیوز بناتا تھا، بعد میں وہ ویڈیوز کو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر ان سے بدفعلی کرتا اور پیسے بٹورتا تھا۔

تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ملزم متعدد خواتین کو ہراساں کر کے رقم حاصل کر چکا ہے۔

پولیس نے ملزم سمیر خان کے قبضے سے دو موبائل فونز اور متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد کر لیں۔
.
ملزم کو عیدگاہ تھانے کی حدود سے گرفتار کیا گیا اور مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں