پیر, جون 8, 2026
اشتہار

کراچی: ڈیفنس میں فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو ٹکر مارنے والا کار سوار مفرور ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(21 مئی 2026): کراچی کے علاقے ڈیفنس میں راحت پارک کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے نجی فوڈ کمپنی کے ڈیلیوری رائیڈر کو ہلاک کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ توحید رحمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حمزہ شمیم کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ ملزم کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا، جہاں وہ کار پر قابو نہ رکھ سکا اور اس کی زوردار ٹکر سے نجی فوڈ کمپنی کا ڈیلیوری رائیڈر جاں بحق ہو گیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس المناک واقعے کا مقدمہ رواں ماہ 10 مئی کو تھانہ گزری میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مطلوب ملزم کو حراست میں لے لیا ہے اور معاملے کی مزید قانونی تفتیش جاری ہے۔

توحید رحمان کا بتانا ہے کہ ملزم کے زیر استعمال کار برآمد کرکے گزری تھانے منتقل کردی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں