اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

کراچی: بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(17 جولائی 2026): گلستانِ جوہر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو نشانہ بنانے والے ایک خطرناک ملزم سجاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم سجاد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینکوں کے باہر شہریوں سے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا۔ ملزم کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ خود بینک کے اندر جا کر بڑی ٹرانزیکشن کرنے والے شہریوں کی ریکی کرتا تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ جیسے ہی شہری رقم لے کر باہر نکلتا، ملزم اور اس کے ساتھی اسلحے کے زور پر اس سے رقم چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔

Read more: Another incident of girls’ harassment surfaces in Karachi

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ملزم نے حال ہی میں اپنے ایک ساتھی کے ساتھ مل کر بینک سے نکلنے والے ایک شہری سے 4 لاکھ روپے چھینے تھے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں