کراچی: مندر سے مورتیاں، چاندی اور نقدی چرانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس نے مندرسے واردات کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کا ساتھی ابھی تک فرار ہے۔
پولیس کے نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑ کر لوٹا ہوا سامان برآمد کر لیا گیا۔
واقعے میں شامل دو ملزمان نے 14 جنوری کو ڈولی کھاتہ کے قریب مندر میں واردات کی تھی۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے پیتل اور تانبے کے برتن، پانچ مورتیاں، چاندی کی جیولری چوری کی تھیں اور چندہ باکس اور جیولری کے ڈبے سے 75 ہزار روپے بھی غائب ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور فرار ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


