پیر, مارچ 9, 2026
اشتہار

کراچی: جعلسازی میں ملوث ملزم گرفتار، جعلی جوائننگ لیٹرز، پاکستانی کرنسی اور ڈالرز برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(23 اکتوبر 2025): گارڈن پولیس نے جعلسازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جس سے جعلی جوائننگ لیٹرز، پاکستانی کرنسی اور ڈالرز برآمد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جعلسازی میں ملوث ملزم بہزاد کو گرفتار کرلیا، ملکی و غیر ملکی کرنسی، پی آئی اے اور اے این ایف کے جعلی جوائننگ آرڈرز، جعلی چیکس، پلاٹ کے جعلی کاغذات، جعلی ڈالرز بنانے کے کالے کاغذ ، کیمیکل اور دیگر اشیا برآمد کرلیں۔

ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سادہ لوح شہریوں کو لوٹتا تھا، ملزم نوکری دلوانے کا جھانسہ دیتا اور جعلی جوائننگ آرڈر دیتا تھا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے کرنسی نوٹ کے درست سائز بنانے کی متعدد ڈائیاں بھی بنا رکھی تھی، ملزم اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 4 سال سے جعلسازی کر رہا تھا، گرفتار ملزم سے بڑی تعداد میں کرنسی نوٹوں کے سائز کے سفید کاغذ بھی ملے۔

کراچی:‌ بلڈر کو بھتے کی پرچی دینے والا ’چھانگا گینگ‘ کا کارندہ گرفتار، اسلحہ برآمد

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں