کراچی: گلشن اقبال میں پیٹرول پمپ سے کیش چھین کر فرار ہونیوالے ملزم رنگےہاتھوں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرارہوگیا، ملزمان نے عائشہ منزل کے ایک ہوٹل پر بیٹھ کر ڈکیتی کا منصوبہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال بلاک 7 میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول پمپ پر کیش چھین کر فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو مسلح ملزمان نے پمپ کے کیشیئر سے نقدی چھینی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس اہلکاروں نے فوری تعاقب کیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکمت عملی کے تحت ایک ملزم نبیل کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تحقیقات کے مطابق فرار ملزم فہیم عائشہ منزل کا رہائشی ہے، جبکہ ملزمان نے ڈکیتی کا منصوبہ عائشہ منزل کے ایک ہوٹل میں بیٹھ کر بنایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔


