The news is by your side.

Advertisement

کراچی : تیموریہ تھانے پر بم حملہ،1اہلکار زخمی

کراچی : شہرقائد میں صبح سویرے تیموریہ تھانے پر بم حملےایک اہلکار زخمی ہوگیا،حملے میں تھانے کی اندورنی دیوار بھی متاثر ہوئی ہے۔

تفصیلات کےمطابق نامعلوم ملزمان نے تیموریہ تھانے پر کریکر سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے،حملے میں پولیس اہلکار زخمی ہواہے جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

تھانے پر حملہ کرکے فرار ہوتے ہوئےدہشت گردوں نےفائیو اسٹار چورنگی نا رتھ نا ظم آباد پر کھڑےٹریفک پولیس کے اہلکاروں پرفائرنگ کی جس کےنتیجےمیں ایک شہر ی جاں بحق جبکہ ٹریفک پولیس اہلکاربشیر زخمی ہوگیا۔

مزیدپڑھیں:کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: سب انسپکٹر سمیت 3 افراد قتل

یاد رہےکہ گزشتہ روز شہرقائد میں ایک گھنٹے کے دوران سب انسپکٹر سندھ پولیس سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیاتھا۔

واضح رہےکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پولیس افسر سمیت تین افراد کی ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی سندھ کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیاتھا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں