تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں تیز رفتار ٹینکر نے 6 گاڑیوں کو روند ڈالا

کراچی: شہر قائد کے علاقے زمزمہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے زمزمہ میں ٹینکر چلانے کی تربیت لینے والے 17 سالہ ڈرائیور نے 6 گاڑیوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ٹینکر ڈرائیور عامر کی عمر 17 سال ہے جو ساتھی ڈرائیور کی ہدایت پر ٹینکر چلا رہا تھا، حادثہ رونما ہوا تو ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

حادثے کے نتیجے میں گاڑیوں‌ کو نقصان پہنچا، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ڈرائیور عامر کو گرفتار کرکے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق زمزمہ کی مصروف شاہراہ پر ٹریفک پولیس موجود ہوتی ہے لیکن کم عمر ڈرائیور کو کسی نے نہیں روکا جب حادثہ رونما ہوا تو پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

واضح رہے کہ شہر میں ٹینکر کے حادثات آئے روز دیکھنے میں آرہے ہیں، گزشتہ دنوں اختر کالونی میں ٹریفک سگنل پر کھڑے تین بہن بھائی ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے تھے، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اس سے قبل گلشن اقبال بیت المکرم مسجد کے قریب رات گئے تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔

Comments

- Advertisement -