site
stats
پاکستان

گرفتار ٹارگٹ کلر قادر کا سیاسی جماعت کے 8کارکنان کے قتل کا اعتراف

کراچی: چنیسر گوٹھ سے گرفتار ٹارگٹ کلر قادر عرف بچہ نے دوران تفتیش سیاسی جماعت کے آٹھ کارکنان کے قتل کا اعتراف کرلیا، قادر عرف بچہ نے بتایا کہ وہ سیاسی جماعت کے کارکنان کی ریکی بھی کرتا تھا، جسکا معاوضہ چار ہزار روپے تک ملتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد چنیسر گوٹھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر قادر عرف بچہ کو گرفتار کیا، ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم قادر عرف بچہ کا تعلق لیاری گینگ وار کے احمد علی مگسی گروپ سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم قادر عرف بچہ نے دوران تفتیش سیاسی جماعت کے آٹھ کارکنوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، قادر عرف بچہ سیاسی جماعت کے کارکنان کی ریکی بھی کیا کرتا تھا، ملزم کو ریکی کرنے کے ایک ہزار سے چار ہزار روپے تک معاوضہ ملتا تھا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق چھ ماہ قبل لیاری ایکسپریس وے ملنے والی لاشیں بھی اسی گروپ کی کارروائی تھی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top