جمعہ, دسمبر 5, 2025
اشتہار

کراچی میں چلتی موٹرسائیکل پر نوجوان قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں چلتی ہوئی موٹر سائیکل پر فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ ابو الحسن اصفہانی روڈ پر پیش آیا نوجوان کو ٹارگٹ کرکے چلتی موٹر سائیکل پر نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے بعد نوجوان گرگیا اور ایک منٹ بعد دو مسلح موٹر سائیکل سوار آگئے اور گرنے والے نوجوان کو مزید گولیاں ماریں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح شخص نے آن لائن فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کو روکا اور اس کے ساتھ بیٹھ کر فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لگتا ہے نوجوان کو رنجش پر قتل کیا گیا ہے معاملہ پراسرار ہے، عینی شاہدین کے مطابق چند قدم دور کار سے فائرنگ کی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ فوڈ رائیڈر کے ساتھ جانے والا شخص کار میں سوار تھا۔

+ posts

سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں