کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پیپلزپارٹی کے کارکن کو قتل کردیا گیا ، مقتول ٹاؤن ناظم حاجی جمیل ضیاکی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رات گئے ایک ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں شعیب اقبال نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔
مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن اور ٹاؤن ناظم حاجی جمیل ضیا کی سوشل میڈیا ٹیم کا رکن تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کلہ شعیب کو گھر کے قریب ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا۔ مقتول چار بھائیوں میں سب سے بڑا تھا۔
پولیس نے قتل کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ شعیب اقبال کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا اور گاڑی کے تنازع کے سلسلے میں بھی مقدمات درج تھے، مقتول نے خود بھی گاڑی کے تنازع پر مخالفین کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا جبکہ مقتول کیخلاف کچھ عرصہ قبل مخالفین نے ایک مقدمہ بھی تھانہ اقبال مارکیٹ میں درج کرایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ واقعہ کےحوالےسےمزید تحقیقات کی جارہی ہے۔


