ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

کراچی: مبینہ ٹارگٹ کلنگ کی واردات، 2 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (20 اکتوبر 2025): ناگن چورنگی کے علاقے میں مبینہ ٹارگیٹ کلنگ کی واردات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی میں مسجد صدیق اکبر کے قریب ایک دکان پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ ملزمان فائرنگ کے بعد با آسانی فرار ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ بظاہر ٹارگٹ کلنگ لگ رہا ہے، جس میں ایک مذہبی جماعت کے کارکنوں کو ٹارگیٹ کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جاں بحق افراد کی شناخت شاہ احمد اور ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں افراد مسجد کے قریب ایک دکان میں عطر، جائے نماز، تسبیح سیت دیگر اشیا فروخت کرتے تھے۔

دریں اثنا واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ اس فوٹیج میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو دکان پر فائرنگ کرتے اور بعد ازاں فرار ہوتے دکھایا گیا ہے۔

 

+ posts

افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

اہم ترین

افضل خان
افضل خان
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں