منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

کراچی: پُرتشدد کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود پُرتشدد کارروائیاں ایک بار پھر زور پکڑ گئیں، ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی جبکہ مختلف کارروائیوں میں درجن بھر سے زائد افراد گرفتار کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میٹروول میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا، ملیر میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا، ناظم آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالا ملزم بلال سول اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ٹریفک نے تھانہ سولجر بازار کے ایس ایچ او کیلئے ایک ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ روز ملیر میں ہونیوالے دھماکے کے بعد سالار اور داؤد گوٹھ میں سرچ آپریشن کیا گیا، دوران آپریشن کچی شراب اور چار سو کلو گرام بھنگ برآمد ہوئی، پولیس نے چار ملزمان کو گرفتار جبکہ دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

رات گئے ڈیفنس میں خیابان اتحاد کے قریب پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس نے پریڈی تھانے کی حدود میں شیشہ بار پر کارورائی کرکے چھ افراد کو گرفتار کرلیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں