منگل, جولائی 14, 2026
اشتہار

کراچی: کسٹمز حکام کا طارق روڈ پر شاپنگ مال پر چھاپہ، دکانداروں کی مزاحمت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(10 نومبر 2025): طارق روڈ پر کسٹم حکام کی جانب سے چھاپہ مارا گیا جس کے باعث اسمگل شدہ مال کے خلاف کارروائی کے دوران صورتِ حال کشیدہ ہوگئی۔

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر کسٹم حکام کی جانب سے اسمگل شدہ مال کے خلاف کارروائی کے دوران صورتِ حال کشیدہ ہوگئی، کسٹم اہلکاروں نے معمار شاپنگ مال میں چھاپہ مارا تو دکانداروں نے سخت مزاحمت کی۔

جس کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، واقعے کے بعد دکانداروں نے طارق روڈ سگنل پر احتجاج شروع کردیا اور سڑک پر آگ لگا کر ٹریفک کے لیے بند کردی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، رینجرز نے احتجاج کرنے والے مظاہرین کو منتشر کردیا، جبکہ کسٹم حکام کی جانب سے کارروائی اسمگل شدہ سامان کے خلاف جاری ہے۔

آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی عائد

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں