The news is by your side.

Advertisement

کراچی: تین ہٹی پل کے نیچے سیوریج لائن پھٹ گئی، زمین دھنسنے لگی

کراچی: بارش کا سلسلہ تو رک گیا لیکن آفٹر شاکس نہ تھم سکے، تین ہٹی پل کےنیچے سیوریج لائن پھٹنےسےزمین دھنسنے لگی قریبی عمارت خالی کرالی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دو دن کی بارش نے کراچی کاحلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے، کہیں سڑکوں پر گڑھے پڑے تو کہیں سیوریج لائن پھٹی گئی، تین ہٹی پل کے نیچے سیوریج لائن پھٹنے سے زمین دھنس گئی، جس پر قریبی عمارتیں خالی کرالی گئیں۔

واٹر بورڈ نے ہنگامی بنیادوں پر لائن کی مرمت شروع کردی ہے جبکہ نیو این اے جناح روڈ جیل چورنگی کے قریب بھی پھٹنے والی سیوریج لائن کی مرمت جاری ہے۔

محکمہ نکاسی آب کے مطابق مرمت کا کام شام تک مکمل کرلیا جائے گا.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں