The news is by your side.

Advertisement

زیادتی کے شکار 4 سالہ بچے کے باپ سے کراچی پولیس کی بدسلوکی

کراچی : زیادتی کا شکار بچے کے والدین سندھ پولیس کے ہاتھوں رسوا ہونے لگے، زیادتی کے شکار 4 سالہ بچے کے باپ سے تیموریہ پولیس نے بدسلوکی شروع کردی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ پولیس کے اہلکاروں نے زیادتی کا شکار بچوں کے والدین کے زخموں پر نمک رکھنا شروع کردیا، کراچی کے علاقے تیموریہ میں زیادتی کا شکار بچے کے باپ کو پولیس اہلکاروں نے دھتکارنا شروع کردیا۔

زیادتی کا شکار بچے کا باپ اسکول کا معائنہ کرانے تیموریہ تھانے پہنچا تو تفتیشی افسر کے دفتر میں تالا لگا ہوا تھا جس کے باعث متاثرہ باپ نے رپورٹنگ روم سے رجوع کیا۔

رپورٹنگ روم میں سادہ لباس اہلکار اور سب انسپکٹر موجود تھے جو غریب رکشہ ڈرائیور کو دھتکارتے رہے اور کہا کہ ہمارا کوئی واسطہ نہیں آپ جانیں اور افسر جانیے۔

اے آر وائی نیوز کے رپورٹر نے واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کی موبائل فون چھین لیا، اریب نامی سپاہی نے اے آر وائی کے نمائندے کا موبائل چھینا تھا۔

واقعہ رپورٹ ہونے پر ڈی ایس پی آپریشن ناصر بخاری اہلکار کو لے کر ڈی آئی جی دفتر روانہ ہوئے، جس کے بعد بدتمیزی پر سپاہی کو پانچ روز کےلیے لاک اپ کردیا گیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں