کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک جانے کی پیشگوئی کردی اور کہا آج رات سے سسٹم بلوچستان پر اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں کل بارش متوقع ہے اور جمعہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات انجم نذیر نے بتایا بارش کے بعد شہر میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گر سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہا ہے اور آج رات سے سسٹم بلوچستان پر اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گا۔
شمالی بلوچستان کے پہاڑوں پر اچھی برف باری متوقع ہے، جبکہ کوئٹہ و گردونواح میں بھی بارش اور برف باری کا امکان ہے۔
انجم نذیر نے مزید کہا کہ یہ موسمی سلسلہ کل سندھ کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور وہاں بارش کے امکانات ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


