The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں‌ کپڑے کے گوداموں لگی آگ 20 گھنٹے بعد بھی بے قابو

کراچی : شیر شاہ قبرستان کے قریب پرانے کپڑوں کے 4 گوداموں میں خوفناک آتشزدگی بیس گھنٹے بعد بھی بے قابو ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے شیرشاہ قبرستان کے قریب واقع کپڑوں کے گوداموں میں گزشتہ رات لگنے والی آگ اب بھی بے قابو ہے، متاثرین کا کہنا ہے کہ گوداموں میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

پرانے کپڑوں کے 4 گوداموں میں اتوار اور پیر کے درمیانی شب 2 بجے آگ لگی جس پر قابو پانے کے لیے شہر بھر کی فائر بریگیڈ، نیوی اور کے پی ٹی کی 11 گاڑیاں بجھانے میں مصروف ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں چلنے کے باعث آگ بے قابو ہے، آتشزدگی کے باعث گودام کی دیواریں اور پلر کو شدید نقصان پہنچا ہے جو کسی بھی وقت گرسکتے ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق خستہ حالی کے باعث فائر فائٹر گودام کے اندر نہیں جاسکتے اور گودام کے اندر آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں تھے جس کے باعث آگ نے شدت اختیار کی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں