تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی ٹیسٹ: پاکستان کو جیت کے لئے 319 رنز کا ہدف

کراچی: نیوزی لینڈ نے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو جیت کے لئے 319 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز آخری سیشن میں نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 277 پانچ وکٹوں کے نقصان پر ڈکلیئر کردی۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ میں چار وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا کر پاکستان پر 192 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں بریسویل اور بلنڈل باالترتیب 74،74رنز بناکر نمایاں رہے، ٹام لیتھم نے62رنزاسکورکیے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ، حسن علی، میرحمزہ،ابراراورآغاسلمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: بابراعظم پلیئر آف دی منتھ کیلیے نامزد

اس سے قبل چوتھے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پہلے ہی اوور میں اش سودھی نے ابرار احمد کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پاکستان کی بیٹنگ کو 408 رنز پر سمیٹ دیا تھا یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگ میں 41 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 125 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس کے علاوہ سرفراز احمد اور امام الحق نے نصف سنچریاں اسکور کیں، نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل اور اش سودھی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ٹم ساؤتھی، ڈیرل مچل اور میٹ ہنری کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

کیوی ٹیم کی دوسری اننگ کا آغاز ڈرامائی ہوا اور پہلی اننگ کے سنچری میکر ڈیون کانوے کو میر حمزہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں صفر پر بولڈ کردیا تھا تاہم اس کے بعد آنے والے کین ولیمسن نے اوپنر ٹام لیتھم کے ساتھ مل کر 109 رنز جوڑے۔ 114 کے مجموعی اسکور پر ٹام لیتھم 62 رنز بنا کر نسیم شاہ کی وکٹ بن بنے، ہنری نکولس کو 5 رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی نے پویلین واپس بھیجا، چائے کے وقفے سے کچھ دیر قبل کین ولیمسن کو 41 رنز پر ابرار احمد نے آوٗٹ کیا۔

واضح رہے کہ کیوی ٹیم نے پہلی اننگ میں 449 رنز بنائے تھے۔ ڈیون کانوے نے 122 رنز کی اننگ کھیلی تھی۔ ٹام لیتھم، میٹ ہنری اور ٹام بلنڈل نے نصف سنچریاں بنائی تھیں۔

Comments

- Advertisement -