تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سرفراز کی شاندار پرفارمنس پر والدہ کے آنسو چھلک پڑے

کراچی: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست سے بچانے والے سرفراز احمد کی والدہ بیٹے کی کارکردگی پر خوشی سے نہال ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کی کمال اننگ کے باعث پاکستان کراچی ٹیسٹ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوا، سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کیرئیر کی دوسری سینچری جڑی۔

کیوی ٹیم کے خلاف سرفرازکی شاندارپرفارمنس پر والدہ کےآنسوچھلک پڑے، اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بیٹے کے لئے ڈھیروں دعائیں کیں، رات بھر سو نہ سکی، خوشی ہے کہ سرفراز کی پرفارمنس ٹیم کے کام آئی۔

واضح رہے کہ آج سرفراز احمد نے کراچی ٹیسٹ بچاکر ٹیم کو سیریز کی شکست سے بچایا تھا، سابق کپتان سرفراز احمد کی بدولت پاکستان نے ہوم گراؤنڈ میں مسلسل دو ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد تیسری سیریز بچائی اور کیوی ٹیم کا پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا خواب چکنا چور کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کونسی خواہش پوری ہوگئی؟ سرفرازاحمد نے بتا دیا

ٹیسٹ میچ کے آخری روز سرفراز احمد کیوی ٹیم سامنے چٹان بن گئے، قومی ٹیم کے سابق کپتان نے چار سال بعد ٹیم میں شمولیت پر مہر ثبت تصدیق کرتے ہوئے شاندار سینچری جڑی، سرفراز نے سعود شکیل کے ساتھ 43 اوورز تک کیوی ٹیم کا امتحان لیا، اس دوران دونوں کے درمیان 123 رنز کی شراکت داری بھی قائم ہوئی۔

کراچی ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرازاحمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری کو کیریئر کی بہترین اننگز قرار دیا،انہوں نے کہا کہ یوں تو کیریئر میں کافی یادگار اننگز ہیں لیکن آج نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنا اور میچ بچانا سب سے بہترین اننگز ہے۔

سرفراز کا کہنا تھا کہ طویل عرصے سے کرکٹ کھیل رہا ہوں ایک خواہش تھی کہ ہوم گراؤنڈ پر سنچری بناؤں اور یادگاری بورڈ پر نام درج کروں، الحمداللہ آج خواہش پوری ہو گئی جس پر خوشی ہے۔

Comments

- Advertisement -