تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی ٹیسٹ، سرفراز احمد کی شاندار سنچری

کراچی ٹیسٹ کے آخری روز 319 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی نصف ٹیم آؤٹ ہوچکی ہے تاہم سرفراز میچ کو بچانے کے لیے کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن کے چائے  کے وقفے تک پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنا لیے ہیں۔ قومی ٹیم کو ٹیسٹ کے ساتھ سیریز جیتنے کے لیے آخری سیشن میں مزید 139 رنز بنانے ہیں جب کہ نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 5 وکٹیں درکار ہیں۔

پاکستان نے آج ٹیسٹ میچ کے آخری روز دو وکٹوں کے نقصان پر بغیر کسی اسکور کے دوسری اننگ کا آغاز کیا تو پہلے سیشن میں مزید تین کھلاڑی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ امام الحق 12، کپتان بابر اعظم 27 اور شان مسعود 35 رنز ہی بنا سکے۔ 319 کے ہدف کے تعاقب میں 80 رنز پر 5 وکٹیں گرنے کے بعد قومی ٹیم پر شکست کے بادل منڈلانے لگے تاہم ایسے میں سابق کپتان سرفراز احمد اور نوجوان سعود شکیل نے کمان سنبھالی لیکن سعود 32 رنز پر پولین لوٹ گئے۔

دوسرے سیشن میں سابق کپتان سرفراز احمد نے شاندار سنچری اسکور کی، انہوں نے کراچی ٹیسٹ میں صرف 2 ٹیسٹ میں 300 رنز بنائے ہیں، اس وقت سرفراز سلمان آغا کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل کھیل کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگ 277 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرکے پاکستان کو جیت کے لیے 319 رنز کا ہدف دیا تھا۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام بلنڈل، بریسیول اور ٹام لیتھم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ قومی ٹیم کے پانچوں بولرز نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Comments

- Advertisement -