تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی: ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت نے دوشیزہ کو وینٹ پر پہنچا دیا

کراچی : گلستان جوہر میں نجی اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث دوشیزہ وینٹیلیٹر پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ڈاکٹرز کی غفلت سے 19 سالہ لڑکی وینٹیلیٹر پر چلی گئی۔

متاثرہ لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی مدیحہ کو پیٹ میں درد ہونے پر اسپتال لائے تھے، ڈاکٹرز نے کیا کیا نہیں معلوم، بیتی خون کی الٹیو کے بعد کوما میں چلی گئی۔

ڈاکٹرز کی غفلت کا نشانہ بننے والی لڑکی کے ورثا نے شارع فیصل تھانے میں مقدمے کےلیے درخواست جمع کرا دی۔

کراچی: سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے لڑکی انتقال کرگئی

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 19 سالہ لڑکی انتقال کرگئی تھی، لواحقین کا کہنا ہے کہ لڑکی کو انجکشن لگایا گیا جس کے بعد وہ انتقال کرگئی۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو کراچی کے دارالصحت اسپتال میں 9 ماہ کی بچی نشوا کو ہائی پوٹینسی دوا کی اوور ڈوز دے دی گئی تھی۔ غلط انجکشن کی وجہ سے بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔ نشوا ایک ہفتے تک وینٹی لیٹر پر اسپتال میں ہی ایڈمٹ رہی اور ایک ہفتے بعد جب وینٹی لیٹر ہٹایا گیا تو بچی پیرالائزڈ ہوچکی تھی۔

Comments

- Advertisement -