منگل, فروری 10, 2026
اشتہار

تھیٹر کی اداکارہ سدرہ خان کو بھتے کی کال موصول

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی :تھیٹر کی اداکارہ سدرہ خان کو بھی بھتے کی کال موصول ہوئی.

کراچی میں جاری آپریشن کے باوجود بھتہ مافیا سرگرم ہے، تاجر ،دکاندار اور ڈاکٹروں کے بعد اب اب اداکاروں کو ہدف بنالیا ہے، اس دفعہ بھتہ خوروں کا نشانہ اسٹیج اور تھیٹر کی مشہور معروف اداکارہ سدرہ خان بنی۔

بھتہ خوروں نے اداکارہ سے ایک کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا ہے اور رقم نہ ملنے کی صورت میں قتل کی دھمکیاں بھی دیں.

پولیس کے مطابق ادکارہ نے بوٹ بیسن تھانے میں مقدمہ درج کرایا ہے کہ انہیں مختلف فون نمبرز کے ذریعے بھتے کیلئے کال کی گئی ہیں اور قتل کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں ،بھتہ خوروں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس سے پہلے اداکارہ سجل علی کو چار لاکھ روپے بھتے کی پرچی اور دو گولیاں بھیجی گئی تھی.

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں