تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ: سب انسپکٹر سمیت 3 افراد قتل

کراچی: شہر قائد میں ایک گھنٹے کے دوران سب انسپکٹر سندھ پولیس سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں دہشت گردی نے ایک بار پھر سر اٹھا لیا، محض ایک گھنٹے کے دوران تین افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا جس میں سندھ پولیس کا ایک سب انسپکٹر بھی شامل ہے۔

اطلاعات کے مطابق گلستان جوہر میں الہ دین پارک کے قریب نامعلوم ملزمان نے سب انسپکٹر پولیس پر فائرنگ کردی نتیجے میں سب انسپکٹر اقبال محمود جاں بحق ہوگئے جب کہ فائرنگ سے مقتول کے دوست وسیم اور راہ گیر عمران زخمی ہوگئے۔

سب انسپکٹراقبال محمود فیروز آباد تھانے میں شعبہ انویسٹی گیشن میں تعینات ہیں۔

واقعے کے بعد وزیراعلٰیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ سے رپورٹ طلب کرلی اور حکم دیا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور شہید اہلکار کے ورثا کو انصاف دیا جائے۔

حکم ملنے کے بعد آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

دوسرا واقعہ جمشید روڈ پر ہیش آیا جہاں اسٹیٹ ایجنسی کا مالک عبدالرحمان گولیوں کا نشانہ بن گیا جب کہ کورنگی میں بھی ایک شخص کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

دریں اثنا رینجرزنے کلفٹن اور ملیر میں کارروائیاں کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے۔

اسی طرح رضویہ پولیس نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا، ۔ملزمان کا تعلق غفار ذکری گروپ سے ہے۔

Comments

- Advertisement -