The news is by your side.

Advertisement

کراچی میں عید سے پہلے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی : شہرِقائد میں عید سے پہلےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، پولیس نے گلشن اقبال مدینہ کالونی سےکالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

پولیس کے مطابق دہشت گردوں میں عبید اللہ عرف ببلو عرف موٹو، بخت بلند شاہ عرف بلند اور عارزف امتیاز قدوائی شامل ہیں، ان دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ عید سے پہلے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنارہے تھے۔

ایس ایچ او صفدرمشوانی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کا بھائی ڈرون حملے میں مارا جا چکا ہے، گرفتار دہشت گرد سیکیورٹی فورسز سے مقابلوں میں ملوث ہیں اور متعدد بار جیل جا چکے ہیں جبکہ بھتہ خوری اور جہادی تنظیموں کی فنڈنگ کرتے تھے۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد کی جان لے لی، کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب ملزمان کی فائرنگ سے حاتم نامی شخص جاں بحق اور عمار زخمی ہوگیا۔

بلدیہ نمبرتین میں نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے بیٹھے حاجی انوار کو فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا جبکہ عزیر آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شہری کو گولی ماری دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں