بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

کراچی سے وسطی ایشیا تک براہِ راست ریل رابطے کا منصوبہ تیار

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے قازقستان تک ریلوے کنیکٹیوٹی پر نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور کراچی سے وسطی ایشیا تک براہِ راست ریل رابطے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرِ ریلوے کی وزارت میں قازقستان کے سفیر سے اعلیٰ سطحی مشاورت ہوئی جس میں ریجنل کنیکٹیوٹی اور ریلوے تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کے ریجنل کنیکٹیوٹی وژن کے تحت پاکستان ریلوے کا انتہائی اہم اور اسٹریٹجک منصوبہ قرار دیا گیا۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کراچی پورٹ سے قازقستان تک ریلوے کنیکٹیوٹی ایک میگا منصوبہ، خطے میں تجارت اور روابط کو نئی جہت ملے گی، وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتے ہوئے یہ جامع ریلوے منصوبہ خطے کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

قازقستان کے صدر 3 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، جس کے موقع پر باقاعدہ ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ پاکستان۔قازقستان ریلوے کنیکٹیوٹی منصوبہ 7 ارب ڈالر مالیت کا میگا پروجیکٹ ہے، جو تین سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

چمن کے راستے افغانستان، ترکمانستان اور قازقستان کو جامع ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے ملایا جائے گا۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ پاکستان۔ وسطی ایشیا ریلوے کنیکٹیوٹی پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگی، وسطی ایشیا کے ساتھ براہِ راست ریلوے رابطہ پاکستان کی معیشت کے لیے سنگِ میل ثابت ہوگا۔

+ posts

انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں