اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

پیر سے کیا ہوگا؟ کراچی والوں‌ کو تیار رہنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں پیر سے شدید سردی پڑے گی اور درجہ حرارت اتنا گرے گا کہ 7 سال کا ریکارڈ ٹوٹ جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے، پیر سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی ہوگی۔کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان میں بارش جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

بلوچستان کا موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے کوئٹہ کی سرد ہوائیں کراچی کا رخ کریں گی جس کی وجہ سے شہر میں سردی کا 7 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے چلنے والی سرد ہوائیں بدھ تک جاری رہیں گی اس دوران کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت نوڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان سمیت بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا، جہاں یخ بستہ ہوائیں خون جمار رہی ہیں۔

اسکردو اور گوپس میں درجہ حرارت منفی نو، استور منفی 8، پارا چنار منفی پانچ، بگروٹ اور کالام میں منفی پانچ تک پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان ،بالائی خیبر پختونخوا اورکشمیرمیں بھی بادل برسیں گےبرفباری بھی ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں