تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

سمندری طوفان وایو ‌‌‌کے اثرات ، کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ

کراچی : بحیرہ عرب میں بننے والے وایو نامی سمندری طوفان کے باعث کراچی میں پارہ چالیس سے زائد ہونے کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نےدرمیانے درجے کی ہیٹ ویو کاالرٹ جاری کردیا ہے جبکہ ٹھٹھہ، بدین اورتھرپارکر میں بارش اورآندھی کی پیش گوئی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباؤ سے بننے والا ڈپریشن سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے ، طوفان کو بھارتی محکمہ موسمیات نے وایو کا نام دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا طوفان پاکستان کی کسی ساحلی پٹی پر اثر انداز نہیں ہوگا، کراچی سے 700 کلومیٹر دور بننے والاطوفان شدت اختیار کرگیا، وایوکی رفتار15کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ، طوفان 13اور14جون کی شب بھارتی گجرات کےساحل سےٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان کی وجہ سے ہواؤں کا رخ تبدیل ہونے کا امکان ہے اس دوران سمندری ہوائیں بند رہیں گی، جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں درمیانے درجے کی ہیٹ ویو کاالرٹ جاری کردیا اور کہا آئندہ تین روز کے دوران کراچی میں ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہے گی، ہوا میں نمی کےساتھ درجہ حرارت میں بھی مزید اضافے کا امکان ہے اور درجہ حرارت چالیس ڈگری تک پہنچے گا۔

گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی ہے۔

مزید پڑھیں : کراچی میں موسم مزید گرم ہونے کا امکان

محکمہ موسمیات نے جاری الرلٹ میں کہا ممکنہ وایو طوفان کی وجہ سے ایک سے دو روز بعد سندھ میں تیز رفتار ہوائیں چلنے اور تیز بارشوں کا امکان ہے ۔ آج رات ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں تیز بارش ہو سکتی ہے ۔

مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان اب خطرناک سمندری طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، سندھ کی ساحلی پٹی سے ایک ہزارہ کلو میٹر دور ہے اور آئندہ 12 سے 18گھنٹوں کے دوران سمندری طوفان میں مزید شدت آنے کا امکان ہے ، جس کے نتیجہ میں 80 سے 90 کلو میٹر گھنٹہ تیز رفتار ہو ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ طوفان مسلسل شمال یعنی بھارتی ریاست گجرات اور صوبا سندھ کے ساحلی علاقوں کے طرف بڑھ رہا ہے، ماہی گیر اگلے 5 یا 6 روز کھلے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

دوسری جانب سندھ پنجاب اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر برقرار ہے، شدید گرمی اور حبس سے شہری بے حال ہیں۔

جیکب آباد میں درجہ حرارت چوالیس ڈگری تک پہنچ چکا سکھرمیں چالیس دادو میں انتالیس سینٹی گریڈ ہے، اسی طرح پنجاب کے شہر بہاولنگر میں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری تک پہنچ گیا جبکہ بہاولپور اور بھکر میں پارہ اڑتیس ڈگری کو چھو رہاہے۔

بلوچستان میں بھی سورج آگ برسا رہا ہے تربت اور سبی میں درجہ حرارت اکتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -