تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

شناختی کارڈ اور ب فارم بنوانا ہوا آسان ، کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری

کراچی : شہر قائد میں 5سال بعد یونیورسٹی روڈ کراچی میں چوتھے میگا سینٹر بنانے کے عمل کا اغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق 5 سال بعد کراچی میں چوتھے نادرا میگا سینٹر کا قیام عمل میں آیا ، نادرا نے یونیورسٹی روڈ میں میگا سینٹر بنانے کے عمل کا آغاز کردیا۔

یونیورسٹی روڈ میگا سینٹر سے گلشن اقبال ،گلستان، جوہر ،یونیورسٹی روڈ ،اسکیم 33 سمیت ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شہری استفادہ حاصل کر سکیں گے۔

نادرا ذرائع نے بتایا کہ شہر میں اس وقت 3 میگا سینٹر کام کر رہے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 7 میگا سینٹرز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے بعد ملیر ،کیماڑی میں بھی میگا سینٹر بنائے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق میگا سینٹرز دور ہونے کی وجہ سے نئے اور تجدید والے شناختی کارڈ ، ب فارم کے لیے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نادرا نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ایسٹ کے شہری شناختی کارڈ اور دیگر نادرہ کاموں کے لئے نارتھ ناظم اباد اور دیگر سینٹر پر جاتے تھے۔

نادرا نے کہا کہ چوتھا میگا سینٹر بننے سے نارتھ ناظم اباد اور ڈی ایچ اے اور دیگر سینٹرز پر رش کم ہوگا۔

اس سلسلے میں نئے میگا سینٹر میں عملے کی تعیناتی کے لئے نادرہ ہیڈ کواٹر کو نئی بھرتیوں کے لئے خط ارسال کر دیا گیا۔

یونیورسٹی روڈ پر بننے والے میگا سینٹر پر یومیہ ڈھائی سے تین ہزار لوگوں کو سروس فراہم کی جاسکے گی ۔

نادرا نے شہریوں کی سہولت کے لئے ضلع وسطی میں بھی وراثتی سرٹیفیکیٹ کا سینٹر بنا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -