تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کراچی میں ہلکی بارش کا امکان

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے بارش کاسلسلہ دوبارہ شروع ہونے کی پیشگوئی کردی ہے ، جو کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون کا تیسرا اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے ، آج کراچی سمیت حیدرآباد میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ ٹھٹھہ اور میرپورخاص میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم آج جزوی ابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے جبکہ ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ عمرکوٹ اورسانگھڑ کے اضلاع میں آج شب بارش متوقع ہے جبکہ کراچی، ٹھٹھہ اور جنوبی حصوں میں 16 اگست کو بوندا باندی کاامکان ہے۔

سردارسرفراز نے کہا خلیج بنگال میں ہواکےکم دباؤکاسسٹم کراچی میں داخل نہیں ہوگا ، سسٹم کارخ شمال مغرب ہے ،پنجاب میں بھی بارش ہوسکتی ہے، آج شام سسٹم راجستھان میں داخل ہوگا ۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کل شام سندھ میں سسٹم داخل ہونے سے کراچی کا موسم خوشگوار رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل چندعلاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے ، سسٹم سے شہر میں تیز بارش کا امکان نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج تیز بارش کے باعث پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے جبکہ تیز بارشوں کی وجہ سےہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگلت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ہونے والی بارش نے کراچی کا نظام درہم برہم کردیا تھا ، اکثر علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی تھیں جبکہ دوہفتے کے دوران کے الیکٹرک کی نااہلی اورغفلت نے تینتیس افراد کو موت کی نیند سلا چکی ہے۔

Comments

- Advertisement -