اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

کراچی سے برطانیہ منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(16 اپریل 2026): اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ایک کورئیر پارسل سے 2 کلو 100 گرام منشیات برآمد کی گئی۔ اسمگلروں نے منشیات کو ڈسپوزیبل برتنوں کے پارسل میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھا تھا۔ یہ پارسل لاہور سے بک کروایا گیا تھا جسے براستہ کراچی برطانیہ بھیجا جانا تھا۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ یہ کامیاب کارروائی منشیات کی لعنت سے پاک معاشرے کے لیے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس ملک سے منشیات کے مکمل خاتمے اور بیرون ملک اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مسلسل برسرِ پیکار ہے۔ اس حوالے سے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ ملوث ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں