کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ ایک سے 2 گھنٹے میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کی صورتحال کے حوالے سے بتایا ہے کہ مون سون سسٹم کراچی کے مشرق اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، شہر میں آئندہ ایک سے 2گھنٹے میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں رات گئےگرج چمک کےساتھ موسلادھاربارش سےجل تھل ایک ہوگیا تھا، محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش کا سلسلہ چودہ اگست تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے بارش کے اعداد و شمار جاری کئے تھے ، جس کے مطابق قائدآبادمیں39.5،ڈی سی ساؤتھ صدرکےعلاقےمیں22.0 ، جناح ٹرمنل پر 20.4، گلشن حدیدمیں28.0ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح اولڈ ایئرپورٹ ایریا 16.9،پی اےایف فیصل بیس میں23.0، پی اےایف بیس مسرورمیں1.0، یونیورسٹی روڈ پر 9.2 ، نارتھ کراچی میں0.6،ڈیفنس فیز2میں14.4 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹےمیں ،ٹھٹہ، دادو،بدین،کوئٹہ،قلات،خضدار،لاہور،اسلام آباد،پشاورسمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کشمیراورگلگت بلتستان میں بھی بادل گرج چمک کیساتھ برسنےکی توقع ہے۔