منگل, اپریل 21, 2026
اشتہار

کراچی : کلفٹن چائنا پورٹ سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کس کی ہے؟ پولیس نے معمہ حل کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کلفٹن چائنا پورٹ سے ملنے والی تشدد زدہ لاش کی شناخت ہوگئی، مقتولہ بیوہ تھی اور بلدیہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھیں۔

کراچی میں کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب سے ملنے والی تشدد زدہ خاتون کی لاش کی شناخت کر لی گئی ہے۔

پولیس کنے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت شہناز کے نام سے ہوئی، جسے اس کے بیٹے نے شناخت کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ بیوہ تھی اور بلدیہ ٹاؤن میں رہائش پذیر تھیں، خاتون 22 نومبر کو مدینہ کالونی کے علاقے سے لاپتہ ہوئی تھی، جس پر مقتولہ کے بیٹے نے متعلقہ تھانے میں ایک درخواست جمع کرائی تھی۔

پولیس کے مطابق درخواست میں یہ بھی تحریر تھا کہ وہ فی الحال ایف آئی آر درج نہیں کروانا چاہتے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش تشدد کے نشانات کے ساتھ ملی تھی، جسے ضابطے کی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں