منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

کراچی: 3 سالہ معصوم بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(24 جون 2026): شہر قائد کے علاقے قائد آباد سے ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک 3 سالہ بچی کی بوری بند اور تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بچی کی لاش بوری میں بند تھی، جسے فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بچی دوپہر بارہ بجے کے قریب اچانک لاپتہ ہوئی تھی۔

تاہم اہلخانہ کی جانب سے اس حوالے سے پولیس کو بروقت مطلع نہیں کیا گیا تھا۔ بعد ازاں، رات کے وقت بچی کی لاش پراسرار طور پر اس کے اپنے ہی گھر کے گیٹ سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پر تشدد کے نشانات موجود ہیں اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ معصوم بچی کے لرزہ خیز قتل میں کون ملوث ہے اور اس کے محرکات کیا ہیں، اس حوالے سے حقائق تک پہنچنے کے لیے پولیس نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

لاہور میں خاتون کے ہاتھوں سوتن قتل، لاش کہاں چھپائی؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں