پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

کراچی: صدر کے تاجر کو بھتے کی کال موصول، لاکھوں کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی(13 فروری 2026): شہر قائد کے علاقے صدر میں پولیس کے دعووں کے باوجود بھتہ خور ایک بار پھر سرگرم ہو گئے ہیں۔

صدر الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجر عرفان ظہور کو گینگ وار کے نام پر غیر ملکی نمبروں سے بھتے کی کالز موصول ہوئی ہیں، جس پر تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مدعی عرفان ظہور کے مطابق یکم فروری کو انہیں واٹس ایپ پر ایک غیر ملکی نمبر سے کال آئی جس میں فون کرنے والے نے اپنا تعارف گینگ وار کے کارندے کے طور پر کرایا اور 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔

تاجر کی جانب سے فون بند کرنے پر ملزم نے مختلف نمبروں سے بار بار کالز کیں اور فون اٹینڈ نہ کرنے پر واٹس ایپ پر صوتی اور تحریری پیغامات بھیجے، جن میں دھمکی دی گئی کہ "فون اٹھاؤ ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا”۔

پولیس نے عرفان ظہور کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں