تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

کراچی کے تاجروں کا 8 بجے دکانیں بند نہ کرنے کا اعلان

کراچی کے تاجروں نے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے آج رات 8 بجے سے دکانیں بند نہ ‏کرنے کا اعلان کر دیا۔

سندھ تاجراتحاد اور آل سٹی تاجر اتحاد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ‏سےدکانیں بند نہ کرنےکا اعلان کرتےہیں، ہمیں گرفتار کیا جائے یا جیل میں ڈالاجائے دکانیں بند ‏نہیں کریں گے۔

تاجروں نے جیل بھروتحریک کااعلان کرتے ہوئے میں ہمیں زبردستی لاک ڈاؤن میں ڈالاجارہاہے، ‏معاشی قتل عام کیلئے 8 بجے دکانیں بندکرنے کا اعلان کیاگیا، شاہی فرمان جاری کرکےلاک ڈاؤن ‏نافذکردیا گیا۔

تاجراتحاد کا کہنا تھا کہ ابھی پچھلےسال کےنقصان کےازالےکاسوچاتھاکہ پھرلاک ڈاؤن لگادیا ‏حکومت عوام کومفتک کورونا ویکسین لگوائے پچھلےسال ٹیکس معاف کرنےکااعلان سندھ حکومت ‏نےکیا ٹیکس معاف کرناتودورکی بات مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین آل کراچی انجمن تاجران الیاس میمن نے مارکیٹوں کی ہفتے میں دو روزہ ‏بندش ‏کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ مارکیٹوں میں 2روزکی بندش سےرش بڑھےگا تجارتی ‏مراکزمیں ‏خریداروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

تاجر رہنما نے کہا کہ حکومت کاروباری سرگرمیوں کوایک دن بندرکھنےکااعلان کرے کیونکہ مہنگائی ‏‏کی وجہ سےعوام اورکاروباری سرگرمیاں شدیدمتاثرہیں اور اب 2دن کاروباری بندش سےمزدور طبقہ ‏‏بیروزگارہوگا۔

صدرکراچی تاجراتحاد عتیق میر نے کہا کہ سندھ حکومت کی کورونااحتیاطی تدابیر کو سراہتے ہیں، ‏‏مارکیٹوں کو8بجےبندکرنامشکل ہوگا مارکیٹوں کوبند کرنےکا وقت رات9بجےتک بڑھانا ہوگا، عید ‏‏خریداری کا دورانیہ کم ہونےسےرش بڑھےگا۔

Comments

- Advertisement -