کراچی کے تاجروں کا سندھ حکومت سے اہم مطالبہ

کراچی کے تاجروں نے جمعہ اور اتوار کو تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔
صدرآل کراچی انجمن تاجران الیاس میمن نے بیان میں کہا ہے کہ 3 روز کاروبار بند رہا سندھ حکومت جمعہ اور اتوار کے روز لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہی لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ ایک ہفتے کاروبار بند رہا ہے سندھ حکومت فوری طور پر جمعہ اور اتوار کو تمام کاروبار کھولنے کا اعلان کرے۔
صدرآل کراچی انجمن تاجران نے کہا کہ تاجر برادری کے مطالبے پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے۔
چیئرمیں کراچی ہوٹل ایسوسی ایشن فیضان راوت نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے جمعہ اوراتوار کو تجارتی سرگرمیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے شہر بھر میں کاروباری سرگرمیاں تین روز منگل سے جمعرات تک شہر میں کسی قسم کا کاروبار نہیں ہوا۔