ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

کراچی میں پھر تاجروں کو بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے مختلف علاقوں میں تاجروں کو پھر سے بھتے کی پرچیاں ملنے لگی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ایک بار پھر بھتہ خور سرگرم ہوگئے ہیں، 10 روز میں 4 واقعات سامنے آگئے ہیں، دھمکی آمیز آڈیو میسجز اور پرچیاں سامنے آگئیں۔

نیو کراچی میں 2، نارتھ کراچی میں 1 اور پریڈی میں 1 دکاندار کو بھتے کی پرچی موصول ہوئی ہے، گینگ وار کارندے کا الیکٹرانکس مارکیٹ کے دکاندار سے 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پڑھیں: کراچی: صدر کے تاجر کو بھتے کی کال موصول، لاکھوں کا مطالبہ

متاثرہ دکاندار نے بھتہ خوری کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے، نیو کراچی سندھی ہوٹل کے 2 دکانداروں کو بھی پرچیاں ملیں، 9 مئی کو نیو کراچی سندھ ہوٹل کے دکاندار کو 16 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ادھر ناگن چورنگی کے دکاندار سے بھی 15 لاکھ روپے بھتہ مانگنے کی پرچی موصول ہوئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میرے میسج کا جواب دو، ہوشیاری کی تو ٹھوک دوں گا، میرے لیے تمہارے پیچھے لگے ہوئے ہیں۔

نیو کراچی کے دکانداروں نے بھی بھتہ خوری کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تاجروں کو بھتے کی پرچیاں موصول ہوچکی ہیں جس پر مختلف تھانوں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ نمائندہ خصوصی ہیں، وہ 16 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

مزید خبریں