جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

کراچی کے تاجروں کا بجلی کے بل احتجاجاً ادا نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کی تاجر برادری نے بجلی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے خلاف احتجاجاً اس کا بل ادا نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

’روزگار بچاؤ تحریک‘ کے نام سے بولٹن مارکیٹ پر تاجر تنظیموں نے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ تاجر رہنما رضوان عرفان نے کہا کہ ظلم اور مہنگائی کے خلاف تاجر برادری ایک پلیٹ فارم پر ہے۔

رضوان عرفان نے کہا کہ تاجر برادری و عوام حالیہ مہنگائی سے فاقہ کشی پر مجبور ہیں، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہو رہا ہے، ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

- Advertisement -

احتجاج میں موجود تاجر رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا کہ کے الیکٹرک کے بلوں میں 200 فیصد اضافے کر دیا گیا، بلوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔

اس سے قبل نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا جسے تاجر برادری نے مسترد کرتے ہوئے دھمکی دی کہ اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک بھر میں مظاہرے کریں گے۔

آل پاکستان تاجر لیبرز ریسٹورنٹس، کیٹرز، بیکرز ایسوسی ایشن نے اپنے شدید ردعمل میں کہا تھا کہ سبزیوں، پھلوں اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہو جائے گا نگراں حکومت ہوش کے ناخن لے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پہلے ہی عوام اور تاجروں کیلیے بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی مشکل تھی اب پیٹرول بم بھی گرا دیا گیا، واسا نے بھی پانی اور سینی ٹیشن چارجز میں ایک ہزار گناہ اضافہ کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں