کراچی میں صبح سے اب تک مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سرجانی تیسر ٹاؤن میں 3 سالہ بچی رخسانہ جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوئے، گلشن حدید میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوئی اور شوہر زخمی ہوگیا۔
شاہ لطیف میں گاڑی کی تکر سے 22 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، سہراب گوٹھ میں ٹرک کی ٹکر سے موتر سائیکل سوار نوجوان نجیب جاں بحق ہوگیا۔
ادھر کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ٹریفک حادثے میں انس نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔
افضل خان اے آر وائی نیوز سے وابستہ کرائم رپورٹر ہیں


