جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

یکم محرم الحرام ، کراچی میں آج شام کون کون سے راستے بند ہوں گے؟

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ٹریفک پولیس نے یکم محرم الحرام کے موقع پر شہریوں کی سہولت کے لئے راستوں کی بندش کے حوالے سے پلان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم محرم الحرام کے موقع پر شہرِ قائد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے تحت ٹریفک پولیس نے ناظم آباد اور لسبیلہ چوک کے اطراف کی اہم سڑکوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کراچی کی جانب سے جاری کردہ الرٹ ‌میں کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام کے سلسلے میں مخصوص راستوں پر ناکہ بندی کی گئی، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زحمت اور پریشانی سے بچنے کے لیے ان بند راستوں کے بجائے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق سیکیورٹی خدشات اور مجالس و جلوسوں کے پیشِ نظر اہم سڑکیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی، ناظم آباد نمبر 2 برج کے نیچے سے لسبیلہ چوک جانے والا روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا جبکہ ناظم آباد نمبر 1 سے لسبیلہ چوک جانے والا راستہ بھی ٹریفک کے لیے مکمل بند رہے گا۔

ن علاقوں سے گزرنے والے شہری ناظم آباد فلائی اوور، لیاقت آباد یا گلبہار کے متبادل راستے اختیار کر کے اپنی منزل کی طرف جا سکتے ہیں تاہم متبادل سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں