ایم کیوایم نے کہا ہے کہ کراچی میں بارش سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے، سندھ حکومت، بلدیاتی نمائندے کہیں نظرنہیں آرہے۔
شہر قائد میں آج ہونے والی بارش کے بعد ایم کیوایم پاکستان کا کہنا ہے کہ اہم شاہراہوں پربارش کا پانی جمع ہونے سے شہری پریشان ہیں، سندھ حکومت اور بلدیاتی نمائندے کہیں نظر نہیں آرہے ہیں، کراچی کی شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔
ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ کچھ دیر کی بارش نے بلدیاتی نمائندوں اور سندھ حکومت کی قلعی کھول دی، میئر کراچی پریس کانفرنس کے ماہر ہیں ریلیف میں زیرو ہیں۔
مرتضیٰ وہاب میئر بننے سے پہلے ایڈمنسٹریٹر کراچی بھی تھے، مرتضیٰ وہاب نے 5 سالوں میں کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا، میئرکراچی، وزیربلدیات اور وزیراعلیٰ سب پیپلزپارٹی کے ہیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کراچی شہر کو نکاسی آب کا نظام تک نہیں دے سکی، پی پی نے کراچی پر جبراً جیالا میئر مسلط کرکے لاڑکانہ سے بھی بدتر بنادیا۔