جمعہ, مارچ 6, 2026
اشتہار

رمضان اور عیدالفطر سے قبل ٹریفک اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (11 فروری 2026): اے آر وائی نیوز کی رپورٹ پر ڈی آئی جی ٹریفک نے ایکشن لیتے ہوئے رمضان اور عیدالفطر سے قبل اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں.

ڈی آئی جی ٹریفک مظہر نواز شیخ کی جانب سے باقاعدہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا، یہ اقدام رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق رمضان میں افطار کے اوقات سے قبل سڑکوں پر ٹریفک اہلکاروں کی نفری کی موجودگی کی ضرورت خاص طور پر ہوگی۔

ٹریفک کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی رپورٹ یہاں پڑھیں

ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ آخری عشرے میں شاپنگ سینٹرز کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ ہوگی، اس صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے بھاری نفری کی ضرورت ہوگی، اس لیے ایمرجنسی صورت حال کے علاوہ کسی کو چھٹی نہیں ملے گی، ہدایات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنایا جائے۔

+ posts

نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں، وہ 14 سال سے زائد عرصے سے اپنے شعبے میں مصروف عمل ہیں اور انویسٹیگیٹو نیوز بریکنگ میں مہارت رکھتے ہیں، اور کراچی کے جرائم اور پولیس نظام سے متعلق گہری سمجھ بوجھ کے حامل ہیں۔

اہم ترین

نذیر شاہ

مزید خبریں