کراچی میں گاڑی روکنے پر شہری نے ٹریفک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق قائد آباد اسپتال چورنگی کے قریب کار سوار شہری اور ٹریفک اہلکار میں جھگڑا ہوا، شہری ٹریفک اہلکار پر تشدد کے بعد فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والا شخص خود کو پولیس افسر کا رشتہ دار بتاتا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، شہری کی تلاش شروع کردی گئی ہے، کسی کو بھی اہلکاروں پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں۔
واضح رہے کہ جنوری میں چنیوٹ میں موٹر سائیکل سوار کے چالان پر خاتون نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ٹریفک اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
یہ پڑھیں: موٹرسائیکل سوار کے چالان پر خاتون کا ساتھیوں کے ساتھ ٹریفک اہلکار پر تشدد
پولیس کا کہنا تھا کہ ٹریفک اہلکار نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار کا چالان کیا تھا، چالان ادا کیے بغیر موٹر سائیکل سوار لڑکا چلا گیا بعد میں خاتون کے ساتھ رکشے میں آیا۔
ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ایس پی انویسٹی گیشن کو واقعے انکوائری کا حکم دیا تھا۔
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔


