کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر ٹریفک پولیس اہلکار کو ٹرک ڈرائیور سے رشوت لینا مہنگا پڑ گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شفیق موڑ کے قریب پولیس اہلکار نے ٹرک ڈرائیور سے مبینہ طور پر رشوت وصول کی اس دوران شہری نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔
ٹریفک پولیس اہلکار فٹنس سرٹیفکیٹ کے نام پر ڈرائیور سے ہزار روپے رشوت لے رہا تھا وہاں سے گزرنے والے شہری نے ویڈیو بنا کر شیئر کردی۔
واقعے پر پولیس افسران نے نوٹس لے کر اہلکار اور ڈی ایس پی ساجد جاوید کو معطل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار ڈی ایس پی ٹریفک نارتھ ناظم آباد کا ڈرائیور ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے مکمل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ڈی ایس پی ساجد جاوید نارتھ ناظم آباد ٹریفک سیشن میں تعینات تھے جبکہ ساتھ تعینات اہلکار نے ٹرک ڈرائیور سے رشوت لی تھی۔


