تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار

کراچی میں تریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں کیونکہ اب چالان گھروں پر بھیجا جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ٹریفک سگنل توڑنے والوں کو سی سی ٹی وی کی مدد سے چالان بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کے لیے شاہراہوں پر اے این پی آر کیمرے لگائے جائیں گے۔

ڈی آئی جی احمد نواز کا کہنا ہے کہ اے این پی آر سسٹم اسلام آباد اور لاہور میں کام کررہا ہے اب کراچی میں پہلے مرحلے میں 26 انٹرچینج پر کیمرے لگائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اے این پی آر کیمرہ سسٹم محکمہ ایکسائز کے ساتھ لنک ہوگا اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گھروں پر چالان بھیجا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کیلئے ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ کیا تھا۔

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کالے شیشے والی گاڑیوں، سائرن، بار لائٹس ،غیر قانونی نمبر پلیٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کوقبضے میں لیا جائے، غیرقانونی فینسی نمبرپلیٹ بنانےوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے۔

Comments

- Advertisement -